ویتنام میں پولیس اسٹیشنز پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک

ویتنام میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ فائل فوٹو ویتنام میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

ویتنام میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنامی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ یہ واقعہ اتوار کی صبح ویتنام کے علاقے سینٹرل ہائی لینڈز میں پیش آیا جہاں قائم 2 پولیس اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار سمیت عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاہم انتظامیہ نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو منظر عام پر لانے سے گریز کیا ہے۔

ویتنامی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس ہیڈ کاٹرز پر حملوں میں ملوث 6 حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store