امریکا: ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن میں ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ فائل فوٹو واشنگٹن میں ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکا میں جنگی طیاروں نے ایک مشکوک اور بے ترتیب پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے کا پیچھا کیا جو ورجینیا کی پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں اہم اور حساس مقامات ہونے کی وجہ سے ہائی الرٹ ہوتا ہے اور آج واشنگٹن کی فضاؤں میں ایک چھوٹے طیارے کی مشکوک پرواز سے جنگی طیاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کنٹرول ٹاور کے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر لڑاکا طیارے مشکوک طیارے کا پیچھا کرتے رہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو روکنے کا اشارہ کرنے کے لیے لائٹ کا بھی استعمال کیا گیا لیکن پائلٹ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

چھوٹا مشکوک طیارہ ورجینیا میں ایک مقام پر پہاڑ سے ٹکرا کر زمیں بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اس طیارے میں 7 سے 12 افراد تک کی گنجائش ہوتی ہے تاہم حادثے کے وقت اس میں کتنے افراد موجود تھے اس کی تصدیق جاری ہے۔

امریکی حکام نے طیارہ حادثے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی طیارے میں موجود افراد کی تعداد اور ان کی موجودہ حالت سے متعلق کچھ بتایا ہے۔ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

install suchtv android app on google app store