امریکا: فلوریڈا کے ساحل پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی فائل فوٹو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی

امریکا کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے نزدیک فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ساحل پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل تھے، تمام زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے

install suchtv android app on google app store