بھارتی ریاست منی پورمیں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 40 افراد ہلاک

بھارت ریاست منی پور میں جھڑپیں عالمی میڈیا بھارت ریاست منی پور میں جھڑپیں

بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران فورسز سے جھڑپ میں درجنوں باغی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پورمیں گزشتہ ہفتوں سے دو گروپوں کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں جہاں باغیوں کی فورسز سے بھی جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کی بھی خبریں ہیں۔

منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہےکہ فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے، ہمیں فورسز کی طرف سے 40 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store