آئندہ 5 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ہونگے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

آئندہ 5 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ہونگے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا فائل فوٹو آئندہ 5 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ہونگے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2023 سے 2027 تک کا عرصہ انسانی تاریخ کا گرم ترین پانچ سالہ دور ہو گا۔

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق بحر الکاہل کو گرم کرنے والے موسمیاتی رجحان ایل نینو اور گرین ہاوس گیسوں کا مشترکہ اثر درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنے گا

ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ بھی بنتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 66 فیصد امکان ہے کہ دنیا کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری کی حد سے تجاوز کرجائے گا۔

اب تک گزشتہ 8 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال قرار پائے ہیں جن میں 2016 سب سے زیادہ گرم تھا لیکن موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی سے تبدیلی آنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ 98 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سال انسانی تاریخ کے گرم ترین دن ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store