پیرو: سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

 پیرو: سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک فائل فوٹو پیرو: سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک پیرو کے جنوبی شہر اریکیپا میں واقع سونے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی کان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں داخلی راستہ بند ہوگیا اور کان میں دھواں بھرگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، گزشتہ دو عشروں سے زائد عرصے کے دوران پیرو میں سونے کی کان میں آتشزدگی کا یہ بدترین واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق سونے کی یہ کان یانا کوئیہا نامی ایک چھوٹی فرم کی ملکیت ہے، ہلاک شدگان کے لواحقین کی دادرسی کے لیے کان کے مالکان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیرو دنیا میں سونے کی پیداوار کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جبکہ تانبے کی پیداوار میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔

install suchtv android app on google app store