سوالات سے تنگ آکر ٹرمپ نے صحافی کے موبائل فون لے کر جہاز سے نیچے اتاردیا

سوالات سے تنگ آکر ٹرمپ نے صحافی کے موبائل فون لے کر جہاز سے نیچے اتاردیا فائل فوٹو سوالات سے تنگ آکر ٹرمپ نے صحافی کے موبائل فون لے کر جہاز سے نیچے اتاردیا

 ٹرمپ رپورٹر کے پے درپے سوالات سے جھنجھلا کر ان پر برس پڑے اور صحافی کے موبائل فون لے کر جہاز سے نیچے اتاردیا-

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مارچ میں نکالی جانے والی انتخابی مہم کی ریلی کے بعد پیش آیا جس دوران ٹرمپ نے پے درپے سوالات سے جھنجھلا کر ان پر برس پڑے تھے۔ ٹرمپ اور صحافی کے دوران واکو سٹی ائیرپورٹ پر ہونے والی اس گفتگو کی ریکارڈنگ وینیٹی فیئر اور واشنگٹن پوسٹ نے حاصل کرلی ہے۔

تٖفضیلات کے مطابق امریکی صحافی وان ہلیارڈ نے سابق امریکی صدر کو دی گئی تجویز میں کہا تھا کہ آپ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کی تحقیقات سے ’مایوس ‘ لگ رہے ہیں۔

جس پر پہلے تو ٹرمپ نے رپورٹر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھ سے مزید سوالات نہ پوچھیں‘، تاہم وان ہلیارڈ کی جانب سے تحقیقات سے متعلق مزید سوالات پوچھنے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑپلاتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا‘ ساتھ ہی ٹرمپ نے ہلیارڈ کو واضح کیا کہ میری بات سن رہے ہو؟۔

 رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے صحافی کو کہا کہ آپ اچھے آدمی نہیں ہیں جس کے بعد رپورٹر نے ایک اور سوال کرنے کی کوشش کی تو امریکی صدنے عملے سے رپورٹر کو باہر نکالنے کا کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ہلیارڈ کے 2 فون بھی چھین کر ایک طرف پھینک دیے۔

install suchtv android app on google app store