بی جے پی عبدالکلام آزاد کا نام تاریخ سے مٹانا چاہتی ہے: نیشنل کانگریس پارٹی

عبدالکلام آزاد فائل فوٹو عبدالکلام آزاد

 

بھارت میں نیشنل کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تاریخ سے بھارت کے پہلے وزیر تعلیم اور بھارت رتنا ایوارڈ یافتہ مولانا عبدالکلام آزاد کا نام مٹانا چاہتی ہے کیونکہ وہ ایک مسلمان تھے۔

پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مولانا آزاد کی شناخت اور بھارت کے تعلیمی نظام میں ان کی شاندار خدمات مٹانے کیلئے نیشنل ایجوکیشنل ریسرچ اور ٹریننگ کونسل کا استعمال کر رہی ہے۔

یہ کونسل بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے زیر اہتمام ہے اس لئے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ کیا وہ بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کا نام محض اس لئے نکال رہے ہیں کیونکہ وہ مسلمان تھے-

install suchtv android app on google app store