طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے پر پابندی عائد کردی

طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے پر پابندی عائد کردی فائل فوٹو طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے پر پابندی عائد کردی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے کو کام سے روک دیا، طالبان کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے اقوام متحدہ کا خواتین عملہ مستثنیٰ تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اقوام متحدہ مشن جان بچانے کی امدادی کارروائیاں خواتین عملے کے بغیر سرانجام نہیں دے سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکام سے افغان خواتین عملے کو کام سے روکنے کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب طالبان حکام کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ مشن نے افغانستان میں اپنے تمام مرد و خواتین عملے کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر آئندہ 48گھنٹوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store