امریکا میں آندھی اور شدید طوفان سے 23 افراد ہلاک ہو گئے

امریکا میں شدید طوفان سے 23 افراد ہلاک ہو گئے فائل فوٹو امریکا میں شدید طوفان سے 23 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست مسی سیپی میں آندھی اور شدید طوفان کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسیسیپی میں شدید طوفان اور آندھی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اور کئی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (MEMA) نے بتایا کہ درجنوں زخمی اور چار افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مغربی مسیسیپی میں آئے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب گورنر ٹیٹ ریوز نے شہریوں کو موسم کی اطلاعات دیکھنے اور محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ ہم نے متاثرہ افراد کے لیے مزید ایمبولینسز اور دیگر ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے طبی امداد کو فعال کر دیا ہے۔

مسیسیپی کے خطے سِلوَر سٹی اور رولنگ فورک کے دیہی قصبوں نے شدید تباہی کی اطلاع دی۔ طوفان شمال مشرق میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر کر ریاست الاباما کی طرف مُڑ گیا۔

install suchtv android app on google app store