پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال کا آتش بازی اور جشن کے ساتھ استقبال

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال کا آتش بازی اور جشن کے ساتھ استقبال فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال کا آتش بازی اور جشن کے ساتھ استقبال

نئی اُمنگوں، خوشیوں اوراُمیدوں کے ساتھ کئی ملکوں میں نئے برس کا آغاز ہوگیا، رنگ و نور کی برسات میں سال نو کا خیر مقدم کیا گیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی کے ساتھ سال 2023 کا استقبال کیا گیا۔

سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا، آکلینڈ میں ہوئی آتش بازی نے سال 2022کو رخصت کیا جبکہ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر ہزاروں منچلوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

ہانگ کانگ میں سال نو کی اولین گھڑیوں میں وکٹوریا ہاربر پر رنگ و نور کی بارات سج گئی۔

دوسری جانب تائی وان میں بارہ بجتے ہی تائی پے کا بلند ترین ٹاور روشنیوں سے منور کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store