افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی

افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی فائل فوٹو افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی

افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا سرکاری طورحکم جاری کردیا گیا۔

افغان وزارت تعلیم کے مطابق یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیاہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے افغان حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ اقدام کو خواتین کے حقوق کی سنگین پامالی قراردیا گیا۔

امریکا نے کہا طالبان بین الاقوامی برادری کی حمایت کا جواز کھو رہے ہیں بلکہ کھو چکے ہیں اور منصفانہ، غیرجانبدارانہ نظام انصاف اور تعلیم تک رسائی کے بغیر افغانستان ترقی نہیں کرسکتا۔

امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان انتظامیہ نوٹس فوری طور پر واپس لیتے ہوئے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ افغان طالبان نے ایک اور وعدہ خلافی کی ہے، یہ ایک اور انتہائی پریشان کن اقدام ہے۔ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ ملک کس طرح ترقی کر سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store