برطانیہ میں کساد بازاری اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے شرح سود میں اضافہ

برطانیہ میں کساد بازاری اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے شرح سود میں اضافہ فائل فوٹو برطانیہ میں کساد بازاری اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے شرح سود میں اضافہ

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 9 ویں بار شرح سود میں اضافہ کیا اور یہ مجموعی طور پر 3.5 فیصد ہوگئی ہے جو 2008 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

برطانوی مرکزی بینک کے مطابق معیشت پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہوچکی ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہے۔

نومبر 2022 میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر میں 41 سال کی بلند ترین شرح کے ساتھ 11.1 فیصد تھی، یعنی نومبر میں معمولی کمی آئی۔

بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری کمیٹی نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں شرح سود میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد تک لایا جاسکے۔

بینک آف انگلینڈ نے ایک سال کے دوران شرح سود کو 0.1 فیصد سے بڑھا کر 3.5 فیصد کردیا ہے۔

برطانیہ میں شرح سود میں اضافہ اس وقت کیا گیا جب 14 دسمبر کو امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد امریکا میں شرح سود 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store