آذر بائیجان کے علاقے کالبجار کی آرمینیا سے آزادی کے 2 سال مکمل

آذر بائیجان کے علاقے کالبجار کی آرمینیا سے آزادی کے 2 سال مکمل فائل فوٹو آذر بائیجان کے علاقے کالبجار کی آرمینیا سے آزادی کے 2 سال مکمل

آذر بائیجان کے سرحدی علاقے کالبجار کو آرمینیا کے جبری قبضے سے آزاد ہونے کے 2 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کالبجار کی آذر بائیجان کو واپسی آذر بائیجان، آرمینیا اور روسی قیادت کے مابین 10 نومبر 2020 کو ہونے والے مشترکہ بیانیہ کے بعد ممکن ہوئی تھی، یہ بات چیت دوسری کاراباغ جنگ کے بعد طے پائی۔ اگرچہ علاقوں کی واپسی 15 نومبر سے شروع ہوگئی تھی تاہم آرمینیا نے اپنی افواج کی واپسی کے لئے مزید 10 دن طلب کئے اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کی درخواست پر آذر بائیجان نے مزید 10 دن کی بھی اجازت دے دی جس کا مقصد بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری تھی۔

یاد رہے کہ آرمینین افواج کے کالبجار ضلع کے علاقوں میں 2 اپریل 1993 کےجبرا قبضے کے بعد ترپن ہزار سے زائد افراد کو ہجرت کرنا پڑی جبکہ 55 عسکری جبکہ پانچ سو سے زائد بے گناہ شہری جان سے گئے۔ اس جارحانہ قبضہ کے نتیجے میں تین سو سے زائد افراد کو قیدی بنایا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔

کالبجار کے باسیوں کی اپنے علاقے میں وطن واپسی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نئے تعمیراتی منصوبے اور ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اکہتر ہزار سے زائد باسی اپنے آبائی علاقے کالبجار میں دوبارہ سے زندگی گذارنے کا آغاز کریں گے۔

install suchtv android app on google app store