امریکا: سپر اسٹور میں فائرنگ سے مسلح شخص سمیت متعدد افراد ہلاک

واقعہ ورجینیا کے شہر چیساپیک میں پیش آیا۔ فائل فوٹو واقعہ ورجینیا کے شہر چیساپیک میں پیش آیا۔

امریکی ریاست ورجینیا کے چیسپیک میں واقع وال مارٹ سپر اسٹور میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق واقعہ ورجینیا کے شہر چیساپیک میں پیش آیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر چیساپیک کی پولیس نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وال مارٹ میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور وال مارٹ اور اطراف کا علاقہ سیل کیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال حملہ آور سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا اسٹور کا مینجر تھا، جس نے پہلے اسٹور میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 12 منٹ پر پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store