مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا

مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا فائل فوٹو مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا

تنزانیہ کی سب سے بڑی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچھ دوری پر وکٹوریہ جھیل میں گر کر ڈوب گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر بوکوبا کی وکٹوریہ جھیل میں ڈوبنے والے پرسیجن ایئر کے طیارے میں 39 مسافر، 2 پائلٹس اور 2 کیبن کریو سوار تھے۔ طیارہ خراب موسم کے باعث لینڈنگ کے دوران جھیل میں گر گیا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران 26 افراد کو جھیل سے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے اور مزید مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو انچارج کے مطابق مزید معلومات دو گھنٹے بعد شیئر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 5 برس قبل شمالی تنزانیہ میں سفاری کمپنی کوسٹل ایوی ایشن کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس بعد آج ہونے والا یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store