آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

  • اپ ڈیٹ:
آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنیکا فیصلہ واپس لے لیا فائل فوٹو آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنیکا فیصلہ واپس لے لیا

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔آسٹریلوی حکومت کا موقف ہے کہ بیت المقدس کے تنازعہ کا حل پرامن طریقے اور بات چیت کے ساتھ ہونا چاہئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بیت المقدس کی حیثیت کو کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کرنے کے معاملے پر مسلسل غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا دیرینہ دوست اور مضبوط حامی ہے۔

واضح رہے کہ پینی وونگ نے 2018میں بھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو یکطرفہ اور خطرناک فیصلہ قرار دیا تھا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کے دبائو کے تحت 2018میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

install suchtv android app on google app store