اقوام متحدہ کی سربراہ انسانی حقوق کمیشن کا بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپوں کا دورہ

بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا کیمپ فائل فوٹو بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا کیمپ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے  بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیل بیچلیٹ نے پورا دن بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی وسیع و عریض امدادی بستیوں میں مکینوں کے ساتھ ملاقات میں گزارا جہاں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا رہائش پذیر ہیں جنہوں نے ہمسایہ ملک میانمار میں ظلم و ستم سے فرار اختیار کیا ہوا ہے۔

رواں ماہ ان کیمپوں میں سیکیورٹی دوبارہ سخت کردی گئی ہے جب اس پناہ گزین کمیونٹی کے 2 رہنماؤں کو مبینہ طور پر کیمپوں میں سرگرم ایک باغی گروپ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

 

 

ان کیمپوں کے زیادہ تر رہائشی 2017 میں میانمار میں مسلم اقلیت کے خلاف فوج کے حملے کے بعد ملک سے فرار ہو کر آگئے تھے۔

اس کریک ڈاؤن پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں ایک مقدمہ جاری ہے جس میں میانمار کے حکام پر نسل کشی کا الزام ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کیمپوں میں سیکیورٹی ایک مستقل مسئلہ رہا ہے، جس میں متعدد قتل، اغوا اور منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے پولیس کے ہاتھوں نشانہ بننے جیسے واقعات شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store