فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی، مسافر بردار جہاز میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی فائل فوٹو فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی

فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ساحلی علاقے میں پورٹ کوئزن کے قریب مسافر بردار جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ کشتی میں 134 افراد سوار تھے۔

آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔ بقیہ مسافروں کو بحفاظت نکا لیا گیا۔

مسافر بردار جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا تاہم ساڑھے سات ہزار سے زائد جزیروں پر مشتمل فلپائن میں بارانی کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

1987 میں گنجائش زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی کے آئل ٹینکر سے تصادم میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store