شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے

شیخ محمد بن زاید النہیان فائل فوٹو شیخ محمد بن زاید النہیان

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔

شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔

شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store