ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکا

ترجمان وائٹ ہائس فائل فوٹو ترجمان وائٹ ہائس

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بیان میں کہا کہ ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔

ایران کو اب جوہری ہتھیار تیارکرنے کے لئے ایک سال نہیں بلکہ چند ہفتے درکار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال امریکا کے لئے یقیناً تشویش اورفکرمندی کا باعث ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے نکل گئی تھی جس کے بعد ایران نے اپنے جوہری پروگرام کوتیزی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کسی جارحانہ پیشرفت سے روکنے اور مسئلے کوحل کرنے کے لئے سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store