کورونا لاک ڈاؤن میں بند ہوٹلز کے مالکان نئی مشکل میں پھنس گئے

ہوٹلز فائل فوٹو ہوٹلز

کویت میں کورونا وباء کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں بند ریستوران اور دیگر کھانے پینے کے اسٹالز مالکان نئی مشکل میں پڑگئے۔

کورونا نے نہ صرف لوگوں کی صحت بلکہ ان کے روزگار کو بھی شدید دھچکا لگایا ہے، جس میں سرفہرست ریستوران اور دیگر کھانے پینے کے اسٹال شامل ہیں۔

اس حوالے سے کویت سٹی میں ریسٹورینٹ یونین کے چیئرمین فہد الاربش کا کہنا ہے کہ کویت میں ریستوران اور کیفے دو سال کے وقفے کے باوجود اب بھی کورونا وبائی امراض کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کویت میں ریستوران کے شعبے کو تقریباً 5سال تک مزید نقصان ہوسکتا ہے، اس کا تدارک تب ہی ممکن ہے کہ جب ریاستی سطح پر مقامی معیشت کو سہارا دینے کے علاوہ سیاحت اور روزگار کے موقع فراہم کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث ریستوران اور کیفے مالکان ملازمین کی تنخواہیں کرائے اور گیس بجلی بلوں کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات پورا کرنے سے قاصر ہیں۔

install suchtv android app on google app store