روس میں جنگی صورتحال کے باوجود پٹرول کی قیمتوں میں کمی

پٹرول فائل فوٹو پٹرول

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم روس میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ کموڈٹی اینڈ رامیٹریل ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران پیٹرول A-92 کی قیمت میں 11 عشاریہ 6 فیصد جب کہ A-95 کی قیمت میں 9 عشاریہ 6 فیصد کمی آئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے اعداد و شمار 28 فروری سے 5 مارچ کے ہیں جو کہ روس یوکرین کے جنگ کے درمیان سامنے آئے۔

روس میں تاحال ایندھن کی تھوک قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اور اس کی رسد میں کوئی کمی نہیں آئی جب کہ ملک میں تیل کا ذخیرہ بھی وافر مقدار میں ہے۔

روسی تیل پر پابندی کے باعث انٹرنیشنل خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل پر جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store