دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو کا کووڈ ٹیسٹنگ کے متعلق حیران کن بیان

دبئی ایئرپورٹس فائل فوٹو دبئی ایئرپورٹس

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس نے کہا کہ کووڈ ٹیسٹنگ سسٹم جلد ماضی کا حصہ بن جائے گا، ہمیں کورونا کے ساتھ زندگی گزارنا ہوگی۔

پال گریفتھس کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا کو کورونا کے ایک اور ویرینٹ اومی کرون کا سامنا ہے اور وہ ایک بار پھر مختلف پابندیوں کی طرف جارہی ہے۔

خلیجی خبر رساں‌ ادارے کے مطابق سی ای او دبئی ایئرپورٹس کا کہنا ہے کہ جلد کووڈ ٹیسٹنگ تاریخ بن جائے گی، دنیا ایک مضبوط بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ عام فہم صحت کے معاملات میں مداخلت بند کریں جو وائرس کے تازہ ترین تناؤ کے ردعمل میں سامنے آرہے ہیں۔

گریفتھس کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کورونا ہماری زندگی میں شامل ہوگیا ہے اور ہمیں اس کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ڈالنا ہوگی اس لیے اب ہمیں اگلے مرحلے کے لیے تیار رہنا چاہیے، ہمیں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے قابل ہونا پڑے گا۔

سی ای او ایئرپورٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی چیز کو بند نہیں کیا، دبئی ایئرپورٹس کو ‘بائبرنیشن موڈ’ میں رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store