سعودی عرب آنے والوں کیلئے خصوصی رعایت

سعودی عرب آنے والوں کیلئے خصوصی رعایت فائل فوٹو سعودی عرب آنے والوں کیلئے خصوصی رعایت

سعودی حکومت نے سفری پابندی کے دوران پاکستان سمیت دیگر ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقامے اور ویزے میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کی خصوصی رعایت دی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ جن افراد کے نئے ویزے ہیں اور وہ ایکسپائرہوگئے، ان کا کیا ہو گا، کیا وہ مملکت آسکتے ہیں؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے اقامہ اور خروج و عودہ کے علاوہ وزٹ اور دیگر ویزوں کی مدت میں بھی توسیع کے احکامات صادر کیے تھے۔

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے سفری پابندی والے ممالک میں پاکستان اور انڈیا بھی شامل رہے جہاں رہنے والے اقامہ ہولڈرز اور وزٹ ویزے پرآنے والے بھی اس رعایت سے مستفید ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے سفری پابندی والے ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس ضمن میں متعلقہ ادارے مرحلہ وار عمل کر رہے ہیں تاہم وہ افراد جو نئے ویزوں پر مملکت آنا چاہتے ہیں وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store