امریکی صدر نے اومی کرون سے متعلق اہم اعلان کر دیا

امریکی صدر فائل فوٹو امریکی صدر

امریکی صدر نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آ گئے جس کی نیویارک گورنر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔

اومی کرون کے کیسز سامنے آنے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ 10 کروڑ امریکی شہریوں کو بوسٹر شاٹس لگائے جائیں گے۔

اومی کرون کے کیسز سامنے آنے اور موسم سرما کی شدت کے پیش نظر امریکہ نے فضائی سفر سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہر مسافر کو روانگی سے 24 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا اور اس کی منفی رپورٹ دکھانے پر ہی اُسے امریکہ سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی افریقہ سے لاس اینجلس کا سفر کرنے والے شخص میں اومیکرون وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store