رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی چاند گرہن کا آغاز

 آخری جزوی چاند گرہن فائل فوٹو آخری جزوی چاند گرہن

رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی چاند گرہن کا نظارہ دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جا رہا ہے۔ جزوی چاند گرہن کا نظارہ جاپان، آسٹریلیا، امریکا، چلی اور شمالی امریکا میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی جزوی چاند گرہن دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر47 منٹ پر ہو گا۔ جزوی چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 4 منٹ پر ہو گا۔

اگر جزوی چاند گرہن کے حساب سے جائزہ لیں تو یہ 580 سال میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔

install suchtv android app on google app store