کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 50 سے کم پر برقرار

کورونا فائل فوٹو کورونا

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 50 سے کم پر برقرار ہے۔


سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مسلسل چھے روز سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز پچاس سے کم ہی رپورٹ ہورہے ہیں۔ نئے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 18 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت میں کوروناوائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 8767 ہوگئی ہے۔

سعودی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 مریض کووڈ19 سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 37 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے نوے مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

install suchtv android app on google app store