ایمازون کا متحدہ عرب امارات میں پندرہ سو نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ

ایمازون فائل فوٹو ایمازون

معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے رواں برس کے اختتام تک متحدہ عرب امارات میں پندرہ سو نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ بنالیا۔


دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں 1500 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ایمازون کی جانب سے یہ اقدام کمپنی کو مزید توسیع دینے، تیز اور بہتر کرنے کےلیے اٹھایا جارہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اس مقصد کےلیے ایمازون کی جانب سے امارات میں اپنے گودام میں 37 ملین کیوبک فٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے جو 40 اولمپک سوئمنگ پول کے برابر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تاحال ایمازون کا نیٹ ورک پانچ مختلف گودام، آٹھ ڈیلیوری اسٹیشن اور ڈیلیوری سروس پارٹنرز پر مشتمل ہے۔

install suchtv android app on google app store