سعودی حکومت نے تعلیمی اداروں سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

تعلیمی ادارے فائل فوٹو تعلیمی ادارے

سعودی حکومت کی جانب سے تعلیم یافتہ شہریوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس حوالے سے اسکولوں میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔


مملکت کے تمام نجی و انٹرنیشنل اسکولوں میں سعودائزیشن کی شرح 90 فیصد کرنے کا نفاذ اتوار سے ہوگا۔ وزارت ہیومن ریسورسز نے اسکولوں کو چار ماہ کی مہلت دی تھی جو 29 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’فیصلے کے نفاذ کے ساتھ ہی سعودی شہریوں کے لیے آٹھ ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔ یہ وہ مرد و خواتین شہری ہیں جنہوں نے اعلیٰ ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ تین سال کے بعد شہریوں کے لیے 28 ہزار اسامیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

وزارت ہیومن ریسورسز نے نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں سعودی ملازمین کی کم سے کم تنخواہ پانچ ہزار ریال اور معاہدہ ایک سال کا مقرر کیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ جن سعودی ملازمین کی تنخواہ پانچ ہزار سے کم ہوگی ان اداروں کو سعودائزیشن پروگرام میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store