اوورسیز طلباء کے لیے برطانوی حکام نے اہم اعلان کر دیا

ویزا فائل فوٹو ویزا

 برطانیہ نے آج سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اوورسیز طلباء کے لیے گریجویٹ روٹ متعارف کروا دیا۔

برطانیہ میں آج سے امیگریشن روٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ایسے بین الاقوامی گریجویٹس کو برطانیہ میں زندگی بسر کرنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم کسی بھی برطانوی یونیورسٹی سے مکمل کی ہو۔
 
نئے گریجویٹس روٹ کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء کو دو سال کیلئے غیرمشروط ویزا مل سکے گا۔ اس کے لیے ان کے پاس ملازمت کیلئے اسپانسر شپ یا مخصوص تنخواہ کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

گریجویٹس نوجوانوں کیلئے یہ نیا طریقہ برطانوی امیگریشن پوائنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا تاکہ دنیا بھر سے باصلاحیت نوجوانوں کو برطانیہ کی جانب متوجہ کیا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store