چین کا انسان بردار خلائی جہاز شِن زھو- 12 لانچ ہونے کے لیے تیار

خلائی جہاز فائل فوٹو خلائی جہاز

چین کا انسان بردار خلائی جہاز شِن زھو- 12 لانچ ہونے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (CMSA) نے کہا ہے کہ بدھ کو لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ کو لانچنگ پیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے، جو شن زھو-12 (Shenzhou-12) انسان بردار خلائی جہاز لے کر جائے گا۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق یہ لانچنگ پیڈ شمال مغربی چین میں جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں واقع ہے۔

رواں ماہ کے آخر میں روانگی کے وقت شن زھو 12 خلائی جہاز پر 3 خلا باز ٹیانہے پہنچنے کے لیے سوار ہوں گے، جو چینی اسپیس اسٹیشن کا بنیادی یونٹ ہے۔

اسپیس ادارے کا کہنا ہے کہ لانچ سائٹ پر تمام آلات اور متعلقہ چیزیں اچھی حالت میں ہیں، جب کہ منصوبے کے مطابق لانچ سے قبل ہر قسم کی جانچ پڑتال اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store