ویتنام نے سائنوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

سائینو ویکسین فائل فوٹو سائینو ویکسین

ویتنام نے بھی چین کی سائنوفارم کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

چینی میڈیا کے مطابق وزارت صحت ویتنام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کی سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے، یہ ویتنام میں منظور شدہ تیسری کرونا ویکسین ہے۔

ویکسین کی منظوری کے لیے ویتنام کے نائب وزیر صحت ٹرونگ چھوک کونگ نے دستخط کیے، اس سے قبل ویتنام میں آسٹرا زیینکا اور روسی ویکسین اسپوتنک V کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

ویتنام میں اب تک مجموعی طور پر تین ویکسینز منظور کی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ویتنام میں کو وِڈ 19 کی نئی ہائبرڈ قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، یہ نئی ہائبرڈ قسم برطانوی اور بھارتی اقسام کی خصوصیات کی بھی حامل ہے، جس کی وجہ سے یہ انتہائی متعدی ہے۔

ویت ناک کے وزیر صحت نگوین تھان لونگ نے ہفتے کو بتایا تھا کہ اس وائرس میں برطانوی اور بھارتی اقسام کی خواص موجود ہیں، اس وائرس کی یہ ہائبرڈ قسم ہوا میں بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے، جلد وزارت کی جانب سے ورلڈ جِین میپ پر اس نئی قسم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں جین سیکوئسنگ کے دوران اس ہائبرڈ قسم کا انکشاف ہوا، یعنی یہ دراصل بھارتی قسم ہے جس میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، اور اس کی اصلی قسم برطانوی تھی۔

install suchtv android app on google app store