عازمین حج کیلئے سعودی حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

عازمین حج فائل فوٹو عازمین حج

حج 2021 کے لیے سعودی وزارت صحت نے 9 صفحات پر مشتمل ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ عازمین ‏کو ویکسی نیشن کارڈ کے ساتھ انفرادی طور پر وزارت کو ثبوت دینا ہوگا۔

ہدایت نامہ کے مطابق سعودی وزارت صحت کےتسلیم اور منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار ‏دیا گیا ہے، ویکسین کی پہلی خوراک یکم شوال 1442 کو لی گئی ہو اور ویکسین کی دوسری خوراک ‏سعودی عرب داخلے سے 14دن پہلےلینا ہو گی۔

غیرملکی زائرین کیلئےمملکت میں داخلے کے بعد 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔ تمام تر احتیاطی ‏تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

حج مقامات پر پہنچنے سے قبل دستاویزات بشمول میڈیکل سرٹیفکیٹ مکمل کرنے ہوں گے۔ ‏ویکسین سند /دستاویز لازمی موجود ہو اور کورونا کیلئےاسکریننگ کرانی ہو گی۔ سوشل میڈیا، ‏ٹورایجنسیوں کو ایس ایم ایس سے معلومات کی فراہمی جاری رہےگی۔

مخصوص پوائنٹس کا بندوبست کیا جائےگا، کمروں، ہوٹلوں میں ہجوم سےاجتناب، ہرحجاج کو ‏کیٹرنگ کی انفرادی سہولت مہیا ہو گی۔

عازمین حج کو جراثیم سے پاک بیگ میں پیک کنکریاں مہیاکی جائیں گی، جمرات آنے جانے کا ‏مخصوص شیڈول ہو گا،حجاج کی تعداد 50سے تجاوز نہ کرے۔

اجتماعات کی روک تھام اورمعاشرتی دوری اولین ترجیح ہوگی، ریاض:حجاج کرام کی تعداد50 مربع ‏میٹرکےخیموں میں 50 سے زائد نہیں ہوگی، ریاض:حفظان صحت کےاصولوں کےمطابق پیک کھانافراہم ‏کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store