حکومت کا سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کے لیے رشتہ ایپ کا آغاز

سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کےلیے رشتہ تلاش کرنےکی باضابطہ سروس کا آغاز کردیا فائل فوٹو سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کےلیے رشتہ تلاش کرنےکی باضابطہ سروس کا آغاز کردیا

سنگاپور نے سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کےلیے رشتہ تلاش کرنےکی باضابطہ سروس کا آغاز کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس اقدام کی وجہ ملک میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی ہے۔ بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کے ساتھ سنگاپور کو تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کا بھی سامنا ہے۔

سرکاری میچ میکنگ سروس کی ایپ پر سرکاری ملازمین اپنا شناختی کارڈ نمبر استعمال کرکے ایک سروے کا جواب دیتے ہیں، جو ان کی دلچسپیوں، عادات اور اقدار کے بارے میں ہوتا ہے، سروے میں شرکت کے لیے عمر کی حد 21 سے 35 سال رکھی گئی ہے۔

سنگاپور حکومت نے ملک میں مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش سے نمٹنے اور والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ایک منفرد اور اہم منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

منصوبے کے تحت سنگاپور میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے حکومت کی جانب سے 17 سال کی عمر تک مجموعی طور پر 55 ہزار امریکی ڈالر (پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد) کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پیدائش سے لے کر 17 سال کی عمر تک حکومت مختلف مراحل میں یہ رقم فراہم کرے گی۔

install suchtv android app on google app store