سرخ آم کی پاکستان آمد

سورج کی تپش فائل فوٹو سورج کی تپش

پاکستان میں جیسے جیسے گرمی کا موسم اپنی شدت پکڑ رہا ہے اور سورج کی تپش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پک کر تیار ہوچکا ہے۔

دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے مختلف اقسام کے آم چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری اور انور راٹھور اپنا منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔

ایسے میں ایک اور قیمتی ترین آم بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے لیکن یہ بیش قیمت آم شاید عام آدمی کی دسترس میں نہ ہو کیونکہ اس کی فی کلو قیمت لاکھوں روپے ہے۔

جی ہاں ! سرخ و جامنی رنگ کا جاپانی آم ‘میازاکی’ کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے۔ مذکورہ مہنگے ترین آم ‘میازاکی’ کی کاشت کا آغاز اب کراچی میں بھی کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل صرف جاپان میں اگایا جاتا تھا۔

کراچی میں اس قیمتی آم ’میازاکی‘کی کاشت کرنے والے کسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔

یہ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

کسان کے مطابق عالمی منڈی میں ’میازاکی‘ کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپے میں ڈھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔

’میازاکی‘ کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store