دلوں پر راج کرنے والا موسیکار کس کو متاثرکرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا؟

مشہور موسیقار کی موت فائل فوٹو مشہور موسیقار کی موت

برازیل کے معروف موسیقار و انفلوئنسر اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے لیے ’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اولیویرا سانتوس 20 برس کے تھے اور انسٹاگرام پر ان کے ایک لاکھ 40 ہزار فالوورز تھے۔

یہ واقعہ برازیل میں جھیل سالٹو گرانڈے میں پیش آیا جبکہ حکام نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کردی۔

انہیں اپنی موسیقی اور طرز زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل تھی جس میں اکثر کاریں اور خواتین شامل ہوتی تھیں۔

موت سے قبل انہوں نے اپنے مداحوں سے جھیل سے لائیو ویڈیو دکھانے کا وعدہ کیا تھا۔

برازیل کے پبلک سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے مطابق سانتوس کے دوست جو وقوعہ کے گواہ بھی ہیں،

انہوں نے پانی میں گرنے کے بعد اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو بلایا گیا لیکن وہ موسیقار کو زندہ تلاش نہ کرسکا۔

install suchtv android app on google app store