لڑکی رپورٹرکو براہ راست ڈانٹ پڑی، دو بہنوں کی اسکرین پر لڑائی

رپورٹر پکڑی گئی فائل فوٹو رپورٹر پکڑی گئی

بہن بھائی اکثر بغیر اجازت ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرتے ہیں جس پر کبھی جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔

غیر ملکی ٹی وی سے وابستہ دو اسپورٹس جرنلسٹ بہنوں کینڈرا اینڈریوز اور ملیکا اینڈریوز کے درمیان براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

کینڈرا اینڈریوز اسپورٹس کمپلیکس سے لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں تب اسٹوڈیو میں موجود انکی بہن اینکر ملیکا اینڈیوز نے اسے اپنی گھڑی پہنے ہوئے دیکھ لیا۔

اسٹوڈیو میں موجود ملیکا اچانک اپنے جملے کے بیچ میں رک جاتی ہے اور کینڈرا سے پوچھتی ہے کہ “کیا یہ میری گھڑی ہے؟” وہ اسکرین پر نظریں چراتی ہے اور تصدیق کرتی ہے “ہاں، یہ میری ہی گھڑی ہے”۔

اسٹوڈیو میں موجود انکے ساتھی اینکر نے ملیکا کے شبہات کی تصدیق کی اور کہا کہ کینڈرا نے واقعی تمہاری گھڑی پہن رکھی ہے۔

کینڈرا اس دعوے کی تردید کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس کی مسکراہٹ اس کوشش کو مشکوک بنادیتی ہے۔

ملیکا اینڈریوز نے قومی بہن بھائیوں کے دن کے موقع پر اس کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا یہ گھڑی اب تمہاری ہوئی،

پیاری بہن خوش رہو جس پر کینڈرا نے لکھا کہ یہ کیا کہہ رہی ہیں۔۔۔ آپ کی چیز میری اور میری چیز میری۔

 

install suchtv android app on google app store