کراچی والوں کیلئے اہم پیشن گوئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے خبر دیدی

ملک کے بالائی حصوں میں بارش ہو سکتی ہے فائل پوٹو ملک کے بالائی حصوں میں بارش ہو سکتی ہے

بارش برسانے والا سسٹم اندرون سندھ میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات اور ممبئی کے جانب موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل شام یا رات ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ  اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store