بارشوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک بار پھر بارش

آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان فائل فوٹو آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مشرقی سندھ اور بھارتی راجستھان پر موجود ہوا کے کم دباؤ آپس میں مل گئے ہیں، سسٹمز کے ملنے کے باعث ان کی شدت تاحال برقرار ہے جب کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بھی بن رہا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ رات 12 بجے کے بعد کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرچی میں 26 اگست تک بارش کا امکان رہے گا۔

install suchtv android app on google app store