سندھ میں بارشوں کا سلسلہ بہت جلد شروع، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے فائل فوٹو سندھ میں بارشوں کا سلسلہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے

سندھ حکومت نے سندھ میں بارشوں کے پیش محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش ںظر سندھ حکومت نےمحکمہ زراعت کے افسران وملاز مین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، 98ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔

وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا بارشوں سے ٹڈی ریگستانی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ فصلوں پر اسپرے مہم جاری ہے، 24گھنٹےمیں سندھ کے 12 متاثرہ اضلاع میں اسپرے کیاگیا۔

اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں 63 لاکھ 50ہزار ہیکٹرز سےزائد کاسروے کیاجاچکا ہے، وفاق کی جانب سے ابھی تک فضائی اسپرے شروع نہیں کیا گیا، بارش کےبعدنرم زمین پر ٹڈی دل ایک میٹرمیں 1000 انڈےدےسکتی ہے، وفاق نے اپنی ذمہ داری نہ نبھائی تو ملکی زراعت تباہ ہو جائے گی۔

خیال رہے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور،خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی بارش ہوگی۔

پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، موسی خیل میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد، اور میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بادل رنگ جمائیں گے۔

install suchtv android app on google app store