ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا مگر کن علاقوں میں برسیں گے بادل؟ خوشخبری جانئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کشمیر کے مختلف علاقوں سری نگر اور بارہ مولہ جبکہ جموں اور لداخ میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جسکی وجہ سے گرمی کی شدت میں واضح کمی واقع ہوسکتی ہے۔

کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سری نگر اور بارہ مولہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے، اسی طرح جموں اور لداخ کے بھی بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھٹنوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک میں سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے کاکول میں 118 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،،اسی طرح بالاکوٹ 58 ، دیر ( زیریں31 ، بالائی 28 ) ، مالم جبہ 30 ، چراٹ 29 ،پاراچنار19، سیدو شریف17 ، میرکھانی 16 ، چترال 14ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store