ملک کے بیشتر حصوں میں آج پھر بادلوں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشن گوئی کردی

 ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان ہے فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان ہے

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان سمیت پنجاب کے کچھ مقامات میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گزشتہ روز بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آندھی اور ژالہ باری کے باعث بیشتر علاقوں میں گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

گلگت بلتستان کے علاقے بگروٹ میں 22 ملی میٹر، ہنزا میں 7 ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں 6 ملی میٹر، دیر میں 5 ملی میٹر، چترال میں 3 ملی میٹر، میرکھانی میں 2 ملی میٹر، پنجاب کے اضلاع لاہور میں 3 ملی میٹر، لیہ اور رحیم یار خان میں ایک ملی میٹر جبکہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں 3 ملی میٹر ٹنڈوجام میں ایک ملی میٹر اور پنجگور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، چھور اور لسبیلہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویو الرٹ: شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند، سورج سے آگ کی برسات

یاد رہےکہ شہر قائد میں چار روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں اور سورج آگ برسا رہا ہے اور آج پارہ اکتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store