ملک بھر میں کالی گھٹا چھا گئی، شہریوں کو ملی گرمی سے نجات

  • اپ ڈیٹ:
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے فائل فوٹو ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا راج ہوگیا ہے۔ صادق آباد شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، بادل برسے تو گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ مگر بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی، شہر اور مضافاتی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، ڈی آئی خان، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store