ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا فائل فوٹو مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے موسم نے انگڑائی لے لی، آسمان سے گرتے موتیوں نے فضا دھو ڈالی، ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک بھر میں موسم نے پھر انگڑائی لے لی، مختلف شہروں میں میگھا برسنے سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، پنجاب بھر میں ساون رُت شروع ہوتے ہی مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چکوال میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی پانی ہوگئیں۔ تیز اور ٹھنڈی ہواوں سے درخت جھوم جھوم اٹھے۔ بھکر میں آسمان سے گرتے موتیوں نے فضا دھو ڈالی۔ سوات میں بھی بارش نے خوبصورت وادی کے حُسن کو چار چاند لگا دیے۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں کی خوشخبری سنا دی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہرِ اقتدار سمیت راوالپنڈی، لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسیں گے، جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی باران رحمت کے برسنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی

install suchtv android app on google app store