راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، مرجھائے چہرے کھل اُٹھے

اسلام آباد میں موسلادھار بارش اسلام آباد میں موسلادھار بارش

شدید گرمی کے بعد آج صبح راولپنڈی اور اسلام آباد کا موسم تیزبارش اور ٹھنڈی ہواوں کے جھونکوں سے خوشگوار ہو گیا اور گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے

جڑواں شہروں کے شہری صبح اٹھے تو گھنگھور گھٹاوں نے ان کا استقبال کیا،،خوشگوار موسم کو دیکھ کر شہری لوڈشیڈنگ کو بھول گئے،،بارش سے گرمی کے ستائے جڑواں شہروں کے شہریوں کے چہرے پر رونقیں لوٹ آئیں، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے ان کے دل موہ لیے ،، دیکھتے ہی دیکھتے ابرکرم ایسا برسا کہ جل تھل ہو گیا، شہری صبح سویرے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور صبح سویرے ہی تفریح مقامات اور پارکوں کا رخ کر لیا ہے


install suchtv android app on google app store