چنیوٹ اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹرانسپورٹ کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا
لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اور کراچی جانے والی گاڑیاں اور ٹرانسپورٹ کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں کئی روز سے مسلسل دھند کے باعث کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئیں اور ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں۔