محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 01 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، تیز ہوائیں اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔سندھ کے چند علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژالہ باری کے باعث فصلوں کو نقصان کا خدشہ، کسان احتیاطی تدابیر اختیار کریں،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔