محکمہ موسمیات کی اگلے چند روز مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 29 مارچ تک سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہر میں آج کہیں کہیں تیز بارش کی توقع ہے،بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ متوقع ہے جس کے بعد28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

اس لئےشہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، ناظم آباد، واٹر پمپس اور نگی ٹاؤن میں بھی بارش ہو ئی ہے جبکہ اسکیم 33 ،گلشن اقبال ،ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

دوسری طرف لاہور میں رات گئےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔

درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانےکا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈہواہے، 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ دنوں میں تیز بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے جس کے نتیجے میں اگلا پورا ہفتہ خوشگوار موسم رہے گا۔

install suchtv android app on google app store