گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر، ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، پشاور میں رات گئے آندھی نے تباہی مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا،پشاور میں رات گئے آندھی نے تباہی مچا دی۔
مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق،12زخمی ہو گئے ، تیز ہواؤں کے باعث ٹاور اور سولر پینلز گر گئے۔
اسلام آباد میں ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی ہو ئی ، نارووال اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے رنگ دکھا دیا۔
لاہور میں صبح سویرے تیز ہوائیں چلنے لگیں،سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کا موجود درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب ہے، صبح سویرے پارہ 30 ڈگری تک پہنچ گیا۔
ماہرین نے شہریوں کوگرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔
